• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 37582

    عنوان: کموڈٹی مارکیٹ اور مارجین منی

    سوال: کیا کموڈٹی مارکیٹ میں سونے، چاندی، پیٹرول اور اسی طرح کھانے کی اشیاء دال، چاول، گیہوں، ٹماٹر، آلو، پیاز، ساگ، سبزی وغیرہ سامانوں کا (مارجین منی) ادھاری پر یا کچھ قیمت ادا کرکے اسکی خرید و فروخت کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نا جا ئز ہے؟مکمل تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 37582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 575-286/L=4/1433 کموڈی مارکیٹ میں مذکورہ بالا اشیاء کے خریدنے کی کیا صورت ہوتی ہے، نیز ان اشیاء کوخریدنے کے بعد ان پر قبضہ بھی ہوتا ہے یا نہیں؟ اس کی وضاحت کے بعد دوبارہ استفتاء ارسال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند