• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 37035

    عنوان: کیا forexیعنی کرنسی کے تبادلہ کا کاروبار جائز ہے ؟

    سوال: کیا forexیعنی کرنسی کے تبادلہ کا کاروبار جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 37035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 374=172-3/1433 کسی ملک کی کرنسی خریدنا اور اس کو بیچنا جائز ہے، البتہ ”فاریکس“ کے ذریعے طریقہٴ تجارت کے بارے میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اس میں بہت سی چیزوں کی تجارت قبل القبض اور ہوائی بھی ہوتی ہے، اگر یہ بات صحیح ہے تو ایسی تجارت درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند