معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 36947
جواب نمبر: 36947
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 284=223-3/1433 اگر چاندی، چاندی کے عوض میں اور سونا، سونے کے عوض میں اُدھار لیا دیا جائے تو یہ حرام ہے، اور آج کل کے مروجہ نوٹوں کے عوض میں لین دین اُدھار ہو تو اس کی گنجائش ہے۔ بہتر یہ ہے کہ لین دین ہرایک کاریگر کے ساتھ نقد رکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند