معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 3439
جانوروں کی تصاویر والی بیڈ شیٹ بیچنا کیسا ہے؟
ہم لوگ پاکستان سے بیڈ شیٹ (بستر کی چادریں) اور کپڑے ایکسپورٹ کرتے ہیں، دوسرے ملکوں کے گاہکوں کا کپڑوں پر مختلف قسموں کے ڈیزا ئن کرنے کا آرڈر ملتا ہے نیز بچوں کی بیڈشیٹ پر کارٹون اورجانوروں کے تصاویر کے ساتھ ڈیزائن کرنے کا بھی آرڈر ملتاہے۔ دراصل ہم لوگ کارٹون اور جانوروں کی تصاویر نہیں بیچتے ہیں بلکہ بیڈشیٹ اور کپڑے بیچتے ہیں جس میں کارٹون اور جانوروں کی تصاویر ہوتی ہیں۔ براہ کرم، اس طرح کا بزنس کرنا جائز ہے یانہیں؟
جواب نمبر: 343930-Jun-2024 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 287/ ب= 241/ ب
جانداروں کی تصاویر سے آراستہ کی ہوئی کسی بھی چیز کا آرڈر لے کر بنانا یا آرڈر دے کر بنوانا مسلمان کے لیے ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
چند لوگ ہیں جو کاروبار کے لیے پیسے لیتے ہیں، جو کہ پچاس ہزار کے ساتھ منافع ماہوار تین ہزار دیتے ہیں او رجس مہینے کام نہ ہو تو منافع نہیں ملتا۔ اور اگر پیسوں کی ضرورت ہو تو مکمل پیسے واپس کردیتے ہیں ،کیا یہ کام صحیح ہے؟
2824 مناظرادھار کی وجہ سے زیادہ قیمت میں بیچنا؟
10724 مناظرگجری کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟ گجری کا مطلب ہے کہ اس کاروبار میں بیکار کی چیزیں جو استعمال کے لیے نہیں رہتی ان کو خریدا جاتا ہے جیسے بیکار پلاسٹک وغیرہ؟ (۲)کیا اس میں ہم ایسی چیزیں خرید سکتے ہیں جو اسلام میں ناجائز ہے، جیسے ٹی وی جو استعمال کے لیے نہیں رہتی اور اس کو توڑ کر پلاسٹک اور دوسری اشیاء میں ڈال دیا جاتا ہے؟ (۳)اگر اس کاروبار میں کوئی شخص چوری کی کوئی چیز بیچنے آیا اور اگر ہمیں معلوم ہے کہ یہ چوری کی ہے تو کیا حکم ہے او رمعلوم نہیں کہ کہاں سے لایا ہے تو کیا حکم ہے، کیا تحقیق واجب ہے؟ (۴)کیا اس سے پورا مال حرام ہوجائے گا؟
6056 مناظرکیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ میرا شادی کارڈ کا کام ہے جس میں گنیش اور شیو اور گرو نانک کی تصویر پہلے سے چھپی ہوئی ہوتی ہیں میرا کام اس کی کٹنگ کرکے سو گن کر پنی میں پیک کرنا ہوتا ہے۔ کیا یہ کام جائز ہے یا نہیں؟
1855 مناظرسونا، چاندی اور تانبہ کی جنس کے کاروبار اور اس کی آمدنی کے بارے میں اسلامی اصول کیا ہے؟
3365 مناظرکیا ہول سیل میں پتنگ اور اس کا مانجھا بیچنا جائز ہے؟
7454 مناظر