عنوان: میں نے حکومت سے 99/ سالوں کے لیے لیز پر ایک پلاٹ خریدا تھا، ...
سوال: میں نے حکومت سے 99/ سالوں کے لیے لیز پر ایک پلاٹ خریدا تھا، اس کے بعد میں نے اس پر گھر بنایا تھا، اس لئے میر ا سوال یہ ہے کہ کیا میں اسے اچھی قیمت پر اس گھر کو بیچ سکتاہوں؟مثال کے طورپر 30/ لاکھ روپئے میں نے پلاٹ خریدا ، پھر گھر بنانے میں 50/ لاکھ روپئے خرچ کیاتو میں اسے ایک کروڑ یا اس سے زائد قیمت پر بیچ سکتاہوں؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
جواب نمبر: 3326201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1482=902-8/1432
زمین کے تو آپ مالک ہیں نہیں، پس زمین کو بیچنا بھی جائز نہیں، عمارت آپ کی ملک میں ہے اس کے متعلق جو جو اختیارات قانونی اعتبار سے حکومت آپ کو دیتی ہو وہ تصرفات آپ کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند