• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 31429

    عنوان: halal hai ya haram

    سوال: میرے ابو کی ڈیکوریشن(زیب وزینت ) کی دکان ہے جو شادی میں سامان لگاتے ہیں،میں اس بارے میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ ٹی وی چینل میں جو پروگرام آتے ہیں، کبھی کبھار ڈانس پروگرام ہوتاہے،ڈراؤنا پروگرام بھی ہوتاہے اور میلاد اور ٹاک شو(بات چیت)کے پروگرام بھی ہوتے ہیں، کاں ان سامان لگا کر جو پیسے ملیں گے وہ حلال ہوں گے؟ کیا ان پیسوں سے حج و عمرہ کرسکتے ہیں؟ایک بات اور ، شادی میں جو سامان لگاتے ہیں تو مہندی میوون بھی لگاتے ہیں، کیا اس کے پیسے بھی جائز ہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 747=515-5/1432 اگر ڈیکوریشن میں کوئی ایسا سامان نہیں ہے جس کا استعمال کرنا شرعاً منع ہو تو ان سامان کو بیچنا شرعاً جائز ہے اور ان پیسوں سے حج وعمرہ کرنا بھی درست ہے، ان اشیاء کا استعمال جو غلط کرے وبال اس پر ہوگا، مہندی میوون کی پوری وضاحت کریں، نیز اس کا استعمال کس چیز میں ہوتا اس کی صراحت کرکے دوبارہ سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند