• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 31225

    عنوان: کیا کمپیوٹر کی فروخت جائز ہے؟ یا ناجائز؟

    سوال: میں کمپیوٹر ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کی دکان ڈالنا چاہتا ہوں ۔آپ سے دریافت کرنا ہے کہ کیا کمپیوٹر کی فروخت جائز ہے؟ یا ناجائز؟ اسی طرح اس کی ہارڈ وئیر مثلا کی بورڈ، ماؤس، مانیٹر و‍غیرہ کی فروخت جائز ہے یا نہیں؟ اور کمپیوٹر سافٹ وئیر کی سی ڈیز مثلا ونڈوز، ان پیج،ورڈ پیڈ وغیرہ جو سافٹ وئیر کمپیوٹر میں استعمال ہوتے ہیں کی سیڈیز کی فروخت جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 31225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 727=727-5/1432 کمپیوٹر اور اس کی ہارڈ ویئر چیزیں مثلاً کی بورڈ، ماوٴس، مانیٹر وغیرہ کی خرید وفروخت جائز ہے، سافٹ ویئر کی سی ڈیاں اگر مملوکہ ہوں تو فروخت کرنے میں مضائقہ نہیں البتہ اگر خلاف قانون ہو تو احتیاط کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند