• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 30544

    عنوان: میر ے گھر ایک لڑکا کام کرتاہے ، وہ مجھ سے پیسہ لے کر بزنس کرنا چاہتاہے ، فائدہ میں اس لڑکے کا نصف حصہ ہوگا اور نصف میرا ہوگا۔ سیٹیلائٹ کا بزنس ہے ، کیا یہ بزنس جائز ہے؟

    سوال: میر ے گھر ایک لڑکا کام کرتاہے ، وہ مجھ سے پیسہ لے کر بزنس کرنا چاہتاہے ، فائدہ میں اس لڑکے کا نصف حصہ ہوگا اور نصف میرا ہوگا۔ سیٹیلائٹ کا بزنس ہے ، کیا یہ بزنس جائز ہے؟

    جواب نمبر: 30544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):480=480-3/1432 بزنس میں نفع کا نصف نصف آپ دونوں تقسیم کریں گے یہ تو صحیح ہے لیکن یہ وضاحت فرمائیں کہ محنت وعمل صرف اس لڑکے کے ذمہ ہے یا آپ بھی اس محنت میں شریک ہیں؟ اسی طرح بزنس میں نقصان ہونے کی صورت میں کیا ضابطہ طے ہے؟ اور سیٹلائٹ کی پوری تشریح کیا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند