• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 3029

    عنوان:

    کیا شیئر تجارت حلال ہے؟ (۲) کیا بینک فنڈ سے تجارت کرنا جائز ہے؟ (۳) کیا اسلام میں عورتوں کی شہادت معتبر ہے؟

    سوال:

    (۱) کیا شیئر تجارت حلال ہے؟

    (۲) کیا بینک فنڈ سے تجارت کرنا جائز ہے؟

    (۳) کیا اسلام میں عورتوں کی شہادت معتبر ہے؟

    جواب نمبر: 3029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1583/ ھ= 1243/ ھ

     

    (۱) کمپنی کا وجود صرف کاغذ میں ہی ہو یا صرف نقدی ہی کی صورت میں ہو اور جائداد و منجمد تجارتی اثاثے اور سامانوں کی خریداری و قبضہ کچھ نہ ہوا ہو، تب تو جائز نہیں۔ اور اگر سامان تجارت خرید کر باقاعدہ تجارت ہورہی ہو اور کاروبار کمپنی کا حلال ہو نیز اصول مضاربت کی بنیاد پر تقسیم منافع ہوتے ہوں تو شیئرز کی تجارت جائز ہے، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کا ایک رسالہ ”شیئرز کی خرید و فروخت“ ہے اس میں قدرے مدلل مفصل بحث ہے۔ فقہی مقالات میں بھی یہ رسالہ لگا ہوا ہے، اس کا مطالعہ مفید ہوگا، ان شاء اللہ۔ فقہی مقالات دیوبند کے عام کتب خانوں میں قیمتاً ملتی ہے۔

    (۲) بینک فنڈ سے تجارت کی کیا صورت رائج ہے؟ اس کی پوری تفصیل لکھئے تب ان شاء اللہ شرعی حکم لکھ دیا جائے گا۔

    (۳) معتبر ہے باقی جس طرح بعض صورتوں میں مردوں کی غیر معتبر ہوجاتی ہے اسی طرح بعض مرتبہ عورتوں کی بھی غیر معتبر ہوجاتی ہے اور تفصیلی احکام کتب فقہ و فتاویٰ کی کتاب الشہادات میں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند