• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 3009

    عنوان:

    کھلی مارکیٹ میں چاول گیہوں جیسی چیز کو فروخت کرنے میں زیادہ سے زیادہ کتنا منافع لیا جاسکتا ہے؟ اگر مارکیٹ منافع کا تناسب تیس فیصد سے زیادہ ہے تو کیا اتنا نفع لیا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    کھلی مارکیٹ میں چاول گیہوں جیسی چیز کو فروخت کرنے میں زیادہ سے زیادہ کتنا منافع لیا جاسکتا ہے؟ اگر مارکیٹ منافع کا تناسب تیس فیصد سے زیادہ ہے تو کیا اتنا نفع لیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 3009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 991/ د= 941/ د

    فروخت کرنے والے کے لیے منافع لینے کی کوئی تحدید نہیں کی گئی ہے عرف میں عام طور پر جو نفع لیا جاتا ہے اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں کسی شخص خاص کی مجبوری سے فائدہ اٹھاکر اس سے زیادہ نفع لینا، یا غذائی اشیاء میں رواج سے زیادہ نفع لینا مکروہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند