• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 27825

    عنوان: پورے ہندوستان میں مرغوں کی فروختگی کا یہ معمول ہے کہ زندہ مرغے بڑے ترازو میں رکھ کر تول دیے جاتے ہیں اور پورے پورے ہندوستان میں مرغی فارموں سے زندہ مرغے تول کر ہی دکانداروں کو دیے جاتے ہیں۔ کیا زندہ مرغے تول کر بیچنا جائز ہیں؟

    سوال: پورے ہندوستان میں مرغوں کی فروختگی کا یہ معمول ہے کہ زندہ مرغے بڑے ترازو میں رکھ کر تول دیے جاتے ہیں اور پورے پورے ہندوستان میں مرغی فارموں سے زندہ مرغے تول کر ہی دکانداروں کو دیے جاتے ہیں۔ کیا زندہ مرغے تول کر بیچنا جائز ہیں؟

    جواب نمبر: 27825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 2137=1737-1/1432

    مرغی مرغے چھوٹے جانور ہیں، ان کے سانس کھینچتے او رنکالتے وقت وزن میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا اس لیے ان کا ترازو میں تول کر فروخت کرنا شرعاً درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند