• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 22527

    عنوان: کسی نے پارٹنر شپ میں دکا ن کی۔ اس کا وقت صبح نوبجے سے رات کے دس بجے تک ہے۔ اب اگر ایک پارٹنر دس بجے رات کے بعد کوئی کام کرتا ہے اس میں دوسرے کا کوئی دخل نہیں نہ پیسہ کا نہ ہی کسی اور قسم کا ،تو کیا یہ دوسرے پارٹنر کے لیے جائز ہے؟ رہنمائی فرماویں۔

    سوال: کسی نے پارٹنر شپ میں دکا ن کی۔ اس کا وقت صبح نوبجے سے رات کے دس بجے تک ہے۔ اب اگر ایک پارٹنر دس بجے رات کے بعد کوئی کام کرتا ہے اس میں دوسرے کا کوئی دخل نہیں نہ پیسہ کا نہ ہی کسی اور قسم کا ،تو کیا یہ دوسرے پارٹنر کے لیے جائز ہے؟ رہنمائی فرماویں۔

    جواب نمبر: 22527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):877=623-6/1432

    اگر وہ شریک دوکان کے وقت کے بعد اپنا ذاتی کوئی کاروبار خود اپنے روپے سے کرتا ہے نیز شرکت کی دوکان سے اس کاروبار کا کوئی تعلق نہیں رہتا ہو تو اس کی اجازت ہے اور نفع ونقصان کا مالک خود ہی شریک ہوگا، اس کا پاٹنر اس میں شریک نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند