• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2250

    عنوان:

    زمین کی دلالی میں دونوں فریقوں سے کمیشن لینا؟

    سوال:

    جو لوگ زمین بیچوانے میں بیچ میں ۲٪جس کی زمین ہے اس سے اور ۳٪جس نے لیا اس سے لیتے ہیں یا صرف زمین کی قیمت کے ۸٪جس کی زمین اس سے لیتے ہیں ایسا کرنا کیساہے اور ایسے لوگوں کا مال کیساہے؟

    (۲) کرائے پر مکان دلوانے میں ایک مہینے کا کرایہ وہ کرایہ دار سے لیتاہے جس کو دلالی کہتے ہیں یہ کیساہے اور ایسا کاروبار کرنا کیساہے؟

    (۳) ان لوگوں سے تعلقات رکھنا چاہئے یا نہیں، جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 895/ د= 855/ د

     

    (۱) درمیان میں بیچوانے والا دلال کہلاتا ہے اس کو اپنی دلالی کی اجرت لینا جائز ہے بشرطیکہ اجرت متعین طور پر طے کرلی جائے اور دونوں طرف سے اجرت لینا جائز ہے جب کہ دونوں کے لیے وہ تگ و دو کرتا ہے۔

    (۲) درست ہے۔

    (۳) تعلقات نہ رکھنے کی کوئی وجہ ظاہر نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند