• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 21838

    عنوان: اگر میں کسی مکان کو بکواتاہوں اور اس میں اپنا کوئی پیسہ نہیں لگاتاہوں تو دونوں طرف سے ملنے والے پیسہ کمیشن جائز ہے یانہیں؟

    سوال: اگر میں کسی مکان کو بکواتاہوں اور اس میں اپنا کوئی پیسہ نہیں لگاتاہوں تو دونوں طرف سے ملنے والے پیسہ کمیشن جائز ہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 21838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1421=303-10/1431 اگر آپ بھاگ دوڑ کرتے ہوں اور محنت اٹھانی پڑتی ہو تو اس نتیجہ میں حاصل ہونے والا پیسہ آپ کے لیے حلال ہوگا۔ دلالی میں دھوکہ دہی سے اجتناب لازم ہے اور کمیشن صاف طے کرلیا جائے۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند