• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 1921

    عنوان: تجارت کرنے کی ترغیب کرتے ہوئے حکومت دس فیصد سبسڈی دیتی ہے ، توکیاہم بینک سے لون لے کر دس فیصد سبسڈی کے برابر شرح سود دے سکتے ہیں ؟ 

    سوال: تجارت کرنے کی ترغیب کرتے ہوئے حکومت دس فیصد سبسڈی دیتی ہے ، توکیاہم بینک سے لون لے کر دس فیصد سبسڈی کے برابر شرح سود دے سکتے ہیں ؟ ہمارے پاس سرمایہ کاری کے لیے کو ئی رقم نہیں اور نہ ہی انکم ٹیکس سے بچ سکتے ہیں ۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 1921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 708/ د= 1/ ك

     

    سبسڈی کی رقم اگر گلنے والی سود کی رقم سے زائد یا اس کے برابر ہے تو بینک سے لون لینے کی گنجائش ہے اور اگر سود کی رقم زیادہ ہوجائے گی تو اس زائد رقم کے بقدر سود کے لین دین کا گناہ ہوگا۔ حاصل یہ ہے کہ دس فیصد سبسڈی کی حد تک شرح سود دے سکتے ہیں کیونکہ درحقیقت آپ سبسڈی والی رقم ہی گورنمنٹ کو واپس کررہے ہیں وہ چاہے اپنے یہاں اس کو سود کے نام سے وصول کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند