• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 19080

    عنوان:

    انٹرنیٹ کیفے کھولنا کیسا ہے؟اور اس کی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میں انٹرنیٹ کیفے بنانے کے بارے میں شرعی مسئلہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ کام کرنا جائز ہے۔ انٹرنیٹ کیفیے یا کلف میں فی گھنٹہ اجرت پر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے اور جیسا کہ آپ حضرات جانتے ہیں، انٹرنیٹ کو صحیح اور غلط ہرمقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، میں یہ کام شروع کرنے کا سوچ رہا تھا، برائے مہربانی اس معاملے میں میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ کام کرنا صحیح ہوگا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 19080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 124=115-2/1431

     

    جب استعمال اس کا صحیح اور غلط دونوں طرح ہوتا ہے تو وبال غلط استعمال کرنے والے پر ہوگا، بنانے والے کے لیے اس کا قائم کرنا جائز ہے لیکن جہاں کثرت سے اس کے غلط مستعمل ہونے کا ڈر ہو خود کو تعاون علی الاثم سے بچانے کی غرض سے اس کا قائم نہ کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند