• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 179821

    عنوان:

    مضارب کی کام میں کوتاہی ہو تو كیا  حصے پر اثر پڑے گا؟

    سوال:

    معاملہ مضاربت میں اگر مضارب کی جانب سے کام میں کوتاہی پائی جائے اور وہ پورا وقت کام کو نہ دے تو کیا اس کی وجہ سے مضارب کے حصہ پر کچھ اثر پڑے گا؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 179821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 33-126/H=02/1442

     اس کی وجہ سے تو مضارب کے حصہ پر کچھ اثر نہ پڑے گا؛ البتہ رب المال کو حق ہوگا کہ اپنا سرمایہ اور اپنے حصہ کا نفع لے کر مضاربت کا معاملہ ختم کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند