معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 176127
جواب نمبر: 176127
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:505-432/sn=6/1441
اگرآپ یہ صراحت کردیں کہ یہ سامان فی الوقت میرے پاس موجود نہیں ہے؛ البتہ میں فلاں تاریخ تک مارکیٹ سے حاصل کرکے آپ کے پاس بھیج دوں گا تو اس طرح معاملہ کرنا شرعا جائز ہے ۔بس کسٹمر کے سامنے یہ واضح ہوجانا چاہیے کہ آپ مارکیٹ سے جتنے میں خریدتے ہیں کسٹمر کواتنے میں نہیں ؛ بلکہ آپ اپنے ریٹ سے دیتے ہیں ۔ مستفاد: از امداد الفتاوی (3/58،سوال:61، ط: کراچی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند