• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 175745

    عنوان: قسطوں پر جائز اشیاء کی خریداری ؟

    سوال: بجاج فائنانس کے ذریعہ کوئی بھی الیکٹرونکس اشیاء خریدی جاتی ہیں جو کہ قسطوں میں ادا کرنی پڑتی ہے، ایک قسط ادا کرنے پر وہ اشیاء ملتی ہیں اور باقی قسطیں ماہانہ ہمیں ادا کرنی ہوتی ہیں، بجاج فائنانس کے لیے کمپنی والے کچھ فیس لیٹ ہیں، کیا ایسی صورت میں ہم کوئی اشیاء خرید سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 175745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 440-403/M=05/1441

    قسطوں پر جائز اشیاء کی خریداری منع نہیں ہے شرعاً جائز ہے لیکن شرط یہ ہے کہ عقد کے وقت اُدھار کا معاملہ اور مبیع کی پوری قیمت طے ہو جائے، ایسا نہ ہو کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ثمن میں اضافہ ہوتا جائے اگر ایسا ہوا تو یہ سودی معاملہ ہوگا اور لیٹ فیس لینا دینا بھی ناجائز ہے اگر عقد بیع میں سودی معاملہ مشروط ہو تو اس طرح لین دین کرنے سے احتراز لازم ہے، بجاج فائنانس کے ذریعہ الیکٹرونکس اشیاء کی خریداری کی تفصیل وضاحت کے ساتھ لکھ کر کرتے تو بہتر تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند