• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 172007

    عنوان: مکمل ایک سال تك مرغے کا گوشت خاص ریٹ پر دینے كا معاملہ كرنا؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ مرغے کی دکان والے سے ہوٹل والے یہ ایگریمنٹ کرتے ہیں کہ مکمل ایک سال مرغے کا گوشت دینا ہے ۱۰۰ روپیے کلو ریٹ چاہے کچھ بھی ہو کتنا دینا ہے یہ طے نہیں ہوتا اور ریٹ کبھی ۵۰ فی کلو رہ جاتا ہے کبھی ۲۰۰ فی کلو ہو جاتا ہے کیا ایسا ایگریمنٹ کرنا شرعاً کیساہے؟ برا? مہربانی جواب بحوالہ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔

    جواب نمبر: 172007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1137-950/D=11/1440

    سوال میں مذکور طریقہ بیع نہیں بلکہ وعدہ بیع ہے جس کے نتیجے میں آئندہ جب جب مرغ دیا جائے گا اس کی بیع مکمل ہوتی رہے گی یہ جائز ہے؛ البتہ وعدہ بیع ہونے کی وجہ سے دکان دار اس بات کا پابند نہ ہوگا کہ روزانہ اسی وعدہ کے ریٹ پر مرغ دے بلکہ اگر وہ چاہے تو کبھی انکار بھی کر سکتا ہے گو اخلاقاً وعدہ کے خلاف کرنا برا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند