معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 171832
جواب نمبر: 17183201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:957-891/sd=12/1440
مشترکہ کاروبار میں اگر کوئی غیر مسلم اپنی رقم بینک سے لون لے کر لگائے ، تو شرعا مسلمان کے لیے اس کے ساتھ کاروبار کرنا ناجائز نہیں ہے، لون لینے کا تعلق غیر مسلم سے ہوگااور لون لی ہوئی رقم میں کوئی خبث نہیں ہوتا ہے؛ ہاں غیر مسلم کے لون لینے میں اگر شریک مسلمان کا کسی طرح کا تعاون ہو ، مثلا: لون لینے کے لیے مسلمان شریک دستاویز وغیرہ پر دستخط کرے یا اپنی کوئی جائداد وغیرہ گارنٹی کے لیے دے، تو اس طرح حاصل ہونے والے لون سے مسلمان کے لیے کاروبار میں فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک فارورڈنگ کمپنی کامالک ہوں، میں دبئی میں گراہکوں سے کار لیتا ہوں اور افغانستان بھیجتا ہوں، اس کے بعد میں ان کاروں کو ایک دوسری شپنگ کمپنی (جہاز کے ذریعہ مال وغیرہ بھیجنے والی کمپنی)کو دیتا ہوں۔ اس جہاز کا ایک دوسرے جہاز کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوگیا اور ۵۹/کاریں پانی میں گرگئی۔ میں یہ کار گراہکوں سے پہونچانے کی ذمہ داری پر نہیں لیتا ہوں۔ نیز میں شپنگ کمپنی کوبھی ان کی ذمہ داری پر پہونچانے کو نہیں کہتا ہوں۔ نیز گراہک کار کا انشورنس نہیں کراتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کیا گراہک دعوی کرنے کا حق رکھتا ہے؟ اس دعوی کی ادائیگی کا کون ذمہ دارہے؟ (۱) شپنگ کمپنی ؟ (۲) میں یعنی فارورڈنگ کمپنی؟ (۳) گراہک کوئی دعوی نہیں کرتے ہیں؟ حنفی فقہ کے مطابق جواب دیں۔
1799 مناظرپانی کے ٹینک میں آب زمزم ملاکر بیچنا؟
2192 مناظرشرعا بائع بیعانہ ضبط نہیں کرسکتا۔ لیکن بیعانہ ضبط نہ کرنے سے بائع کونقصان ہوتا ہے۔ مثلا وہ مبیع کو نہ بیچ سکتا ہے اور نہ کرایہ پر دے سکتا ہے اور آخر میں مشتری مبیع کی خریداری سے انکار کر دیتا ہے۔ کیا بائع کو اس نقصان سے بچانے کی کوئی جائز صورت ہے؟
4528 مناظرپینٹ شرٹ بیچنے کی تجارت کا کیا حکم ہے چاہے وہ ریڈی میڈ ہو یا ایسا کپڑا جسے سلا جانا ہے؟ (۲) جس بستر پر مرداور عورت صحبت کرلیں ان کا کیا حکم ہے، اگر اس پر منی کا کوئی قطرہ نہ لگاہو؟ (۳) غیر مسلم ہوٹلوں پر مرغی بیچنے کا کیا حکم ہے جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کو حرام طریقہ سے ذبح کیا جائے گا؟
5066 مناظرنیٹ ورک مارکیٹینگ آج کل تجارت کا نیا طریقہ چل رہاہے، کمپنی پہلے اپنا ممبر بنانے کی شرط رکھتی ہے، اپنے سامان کی خرید پر کچھ فیصد منافع دیتی ہے، اسی طرح اور ممبر کے جڑ جانے پر اور اس کی خریداری پربھی منافع دیتی ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟ تفصیل سے جواب دیں ۔ اس کمپنی کا نام:آر، ایم، سی، ہے۔
کیازیورات
کا کاروبار حلال ہے؟ اس میں خریدو فروخت کے معیار دو ہیں کہ خریدتے وقت ان زیورات
میں ملاوٹ، ٹانکا، نگینے، کھوٹ منہا کی جاتی ہے اور فروخت کے وقت سب کا وزن اور
مزدوری بھی وصول کی جاتی ہے۔
ہم ٹیکسٹائل پرنٹنگ کا کاروبار کرتے ہیں فوری اجرت کی بنیاد پر۔ ہمیں خاکستری کپڑا ملتا ہے اور ہم اس پر تمام عمل کرتے ہیں، جیسے سفیدکرنا، رنگائی کرنا، چھپائی اور اس کی تکمیل کرنا وغیرہ۔ اور ہم ایک ڈیزائن پر پانچ سے نو روپئے تک اجرت لیتے ہیں۔ یہ ڈیزائن ہمارے موٴکل کے ذریعہ سے ملتی ہے اور ان کے حکم کے مطابق چھپائی کرنی ہوتی ہے۔ یہ ڈیزائن پھولوں اور پودوں اور ہندسوں کی ہوتی ہے۔ ہمیں اس وقت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جب ہمیں کسی چیز کی ڈیزائن چھاپنی ہوتی ہے جیسے (جانور، انسان وغیرہ کی تصاویر) ۔ اس وقت ہر مہینہ فیکس ٹھیکہ کی بنیاد پر بہت زیادہ مقدار کی ضرورت ہے (۲۰/فیصد ہماری تیار کرنے کی قوت ہے) اس وقت ہم اس طرح کی ڈیزائن نہیں چھاپ رہے ہیں جو کہ جاندار کی تصویر ظاہر کرتی ہو۔ برائے کرم ہمیں صحیح طریقہ بتائیں۔ کیا ہم زندہ (جانور یا انسان) کی تصویرچھاپ سکتے ہیں؟۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
2444 مناظراسلام میں کتنے فیصد منافع کمانے کی اجازت ہے؟