• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 170827

    عنوان: کیا سسٹیمیٹک انویسٹمنٹ پلان میں پیسہ لگانا حلال ہے؟

    سوال: کیا سسٹیمیٹک انویسٹمنٹ پلان (Systematic Investment plan) میں پیسہ لگانا حلال ہے؟ کمپنی میرے پیسوں کو مختلف کمپنیوں میں لگائے گی جس میں نفع نقصان دونوں ہوں گے، اس کاروبار میں کوئی فکس پروفٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مارکیٹ کے حالات پر موقوف ہے ، ہمیں اچھا منافع بھی ہوسکتاہے اور بڑا نقصان بھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:876-765/sd=11/1440

    صورت مسئلہ واضح نہیں ہے، کمپنی سے معاملہ کی پوری تفصیلات لکھیے، نفع و نقصان کے ضابطے اور کمپنی کے حساب کا طریقہ کار واضح طور پر تحریر کیجیے، منافع کوئی فکس نہیں ہے، اس کا کیا مطلب؟ کیا فیصد کے اعتبار سے بھی نفع فکس نہیں ہوتا ؟۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند