• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 170797

    عنوان: موجودہ قیمت سے کم پر والدہ سے زمین خریدنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں؟ زید کی والدہ جو زید کے ساتھ رہتی ہیں اپنی ایک زمین اسے ہبہ کرنا چاہتی ہیں. لیکن زید چاہتا ہے کہ دوسرے بھاء بہنوں کو کوء اعتراض نہ ہو اس لیے وہ زمین قیمتا لینا چاہتا ہے، اور اس کے پاس جو رقم موجود ہے وہ اس زمین کی بازاری قیمت کے دو تہاء کے قریب ہے، کیا زید اپنی والدہ سے وہ زمین تقریبا ایک تہاء کم قیمت میں خرید سکتا ہے؟ اگر ناجائز ہے تو کیا جواز کی کوء شکل ہے؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 170797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:859-712/sd=11/1440

    اگر زید کی والدہ کم قیمت پر زمین فروخت کرنے کے لیے تیار ہوں، تو زید بازاری قیمت کے مقابلے میں ایک تہائی کم قیمت پر والدہ سے زمین خرید سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند