• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 168428

    عنوان: آئی کیو آپشن نامی ویب سائٹ پر کرنسی کی آن لائن تجارت کا حکم

    سوال: میں نے ابھی کچھ دن پہلے آئی کیو آپشن (iqoption) نام سے ایک ایک ویب سائٹ دیکھی اور اس کے بارے میں کچھ تحقیق کی تو اس میں ہوتا کچھ اس طرح ہے کہ ہم کرنسی خرید تے ہیں اور کچھ ہی وقت میں اس کی قیمت میں کم یا زیادہ ہوتی ہے جس میں ہم زیادہ ہونے پر اپنا منافع دیکھ کر بیچ دیتے ہیں ، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا ہم یہ تجارت کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ آپ کی رہنمائی کا شکرگذار

    جواب نمبر: 168428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:525-747/N=11/1440

    آج کل مارکیٹ میں کرنسی کی جو آن لائن تجارت جاری ہے، یہ مختلف وجوہ مثلاً بیع قبل القبض اور بعض صورتوں میں مبیع معدوم وغیرہ ہونے کی بنا پر ناجائز ہے؛ لہٰذا آپ آئی کیو آپشن نامی ویب سائٹ پر جاکر کرنسی کی آن لائن تجارت سے گریز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند