• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 166126

    عنوان: بزنس كو كامیاب بنانے كے اصول

    سوال: میرا یہ مختصر سوال یہ ہے کہ میں ایک کامیاب بزنس کیسے شروع کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 166126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:202-141/L=2/1440

    کامیاب بزنس کے لیے ضروری ہے کہ اولاً آپ یہ دیکھیں کہ یہ کام شرعاً جائز ہے یا نہیں؟پھر جس کام کو انجام دیں اس میں ایمانداری سے کام لیں ،جھوٹ ،دھوکہ وغیرہ سے گریز کریں اور بہتر ہے کہ کسی مفتی سے رابطہ میں رہ کر کام کریں تاکہ شریعت کے خلاف تجارت نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند