• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 164412

    عنوان: فروخت شدہ مال کس حساب سے واپس کیا جائے ؟

    سوال: اگر ایک دوائی آج سو روپے پر فروخت کی جائے جس پر قیمت بھی بنانے والے نے سو روپے لکھی ہے جبکہ کمپنی نے دوکاندار کو نوے روپے پر دی ہے کچھ دن بعد خریدار یہی دوائی واپس کرتا ہے تو اب اس کو کس حساب سے واپس کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 164412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1420-1175/sd=12/1439

     اگر بائع سامان واپس لینے کے لیے تیار ہے ، توجتنی قیمت پر اُس نے سامان فروخت کیا تھا، اتنی ہی رقم خریدار کو واپس کرنی ہوگی، اُس سے کم رقم واپس کرنا جائز نہیں ہوگا ۔

    قال المرغینانی: الإقالة جائزة فی البیع بمثل الثمن الأول" لقولہ علیہ الصلاة والسلام: "من أقال نادما بیعتہ أقال اللہ عثرتہ یوم القیامة" ولأن العقد حقہما فیملکان رفعہ دفعا لحاجتہما "فإن شرطا أکثر منہ أو أقل فالشرط باطل ویرد مثل الثمن الأول"۔ (الہدایة: ۵۵/۳، باب الاقالة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند