• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 161510

    عنوان: كمپنی سے قسطوں پر گاڑی خریدنا

    سوال: آج کل جو گاڑیوں کے فائنانس کا رواج ہے ۔کچھ قیمت ادا کری اور کمپنی نے گاڑی حوالے کردی لیکن مالکانہ حق کمپنی کا ہے اور جب آپ اس کی قیمت قسط وار پوری کریں گے تو آپ کو اس کے مالکانہ حقوق ملے گا۔لیکن ان قسط وار ادائیگی کو ادا کرتے وقت وہ آپ سے زیادہ رقم وصول کرتے ہیں وہ کس ضمن میں آتی ہے ؟

    جواب نمبر: 161510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:920-882/D=10/1439

    اگر کمپنی خود ہی فائنانس کرتی ہے یعنی بینک سے قرض لینے اور اسے قسط ادا کرنے کا کوئی معاملہ نہیں ہوتا تو کمپنی کے خود فائننس کرنے کی صورت میں شروع ہی میں مجموعی رقم اگر حتمی طور پر متعین ہوکر طے ہوجاتی ہو پھر ادائیگی خواہ قسطوں میں ہوتی رہے تو یہ شکل جائز ہے بشرطیکہ اسی طریقے پر ہو جو اوپر لکھا گیا ایسا نہ ہو کہ ادائیگی میں جس قدر آئندہ تاخیر ہوتی رہے ہر مہینہ رقم میں اضافہ ہوتا رہے یہ صورت سود کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند