• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 160967

    عنوان: قسطوں پر گاڑی خریدنا كیسا ہے؟

    سوال: میں ایک کار خرید نا چاہتا ہوں جس میں کمپنی کی طرف سے دو اختیار دیا گیا ہے ؛ ۱. یک مشت ادائیگی کی صورت میں سات لاکھ روپے کی لاگت آتی ہے ، ۲. اور قسط وار ادائیگی کی صورت میں دس لاکھ روپے کی لاگت آتی ہے لیکن متعینہ مدت کے اندر رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ہر مہینہ کچھ رقم کا جرمانہ عائد ہوتا ہے اور اس کے بعد بھی ایک متعینہ مدت ہوتی ہے جس میں رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں کمپنی گاڑی واپس لے لیتی ہے کیا شرعاً ایسا خرید و فروخت درست ہے ؟

    جواب نمبر: 160967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:966-702/sn=8/1439

    اگر مجلس عقد میں یہ طے ہوجائے کہ کل قیمت گاڑی کی کتنی ہوگی (گو وہ نقد کے بالمقابل کافی زیادہ ہو) اور کتنی مدت میں اس کی ادائیگی کی جائے گی نیز آپ کو یہ امید قوی ہے کہ متعینہ مدت کے اندر اندر بہ شکل قیمت ادا کردیں گے اور اس عزم کے ساتھ خریدیں تو صورتِ مسئولہ میں قسطوار ادائیگی کی شرط پر گاڑی خریدنے کی گنجائش ہے بہ شرطے کہ معاملہ براہ راست ”ڈیلر“ سے ہو، بینک یا فینانس کمپنی کے توسط سے نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند