• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 160911

    عنوان: ویزوں كو بیچ كر پیسے لینا كیسا ہے؟

    سوال: عرض ہے کہ مجھے کمپنی نے ویزے دیے تھے جو کہ میں نے ان ویزوں کو اپنے رشتہ داروں کو بیج دیے تھے جو کہ باہر کے قیمت سے زیادہ کم ریٹ پردیے اس لیے کہ رشتہ ہے ان لوگوں کو کسی کے ذریعے بتایا تھا کہ اتنی قیمت ہوگی تو سب نے خوشی سے قبول کر لیا تھا، اب اگر میں رقم کا مطالبہ کرتا ہوں تو وہ رقم دینے کہ لیے تیار نہیں ہیں ، سوال ۱ ان لوگوں کو یہ رقم دینی چاہئے یا نہیں؟ اس میں سے تھوڑ ی رقم ملی ہے ۔ سوال ۲ کیا یہ ویزوں کی رقم مجھے لینی جائز ہے ؟ (نوٹ) ان ویزوں پر ھدیہ اور جیب خرچ کے لیے تھوڑا خرچہ آیا ہوگا- شریعت کے مطابق مجھے کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 160911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:996-803/sd=8/1439

    (۱، ۲)سوال پورے طور پر واضح نہیں ہے ، بہرحال ! اگر منشا یہ ہے کہ آپ نے اپنے رشتہ داروں کو ویزے فروخت کردیے تھے اور رشتہ دار ویزے لینے کے بعد قیمت اداء نہیں کر رہے ہیں ، تو شرعا وہ گنہگار ہوں گے ، آپ کو اپنے فروخت کیے ہوئے ویزوں کی قیمت لینے کا شرعا حق حاصل ہے اور اگر کم قیمت پر فروخت کرنے کے بعد آپ زیادہ قیمت لینا چاہتے ہیں ، تو خرید و فروخت مکمل ہونے کے بعد زیادہ قیمت لینے کا حق نہیں ہے ، اگر منشا سوال کچھ اور ہو، تو وضاحت کر کے دوبارہ معلوم کرلیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند