• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 156112

    عنوان: زندہ جانوروں کی وزن سے بیع

    سوال: جناب عالی! سلام مسنون ہو زندہ جانوروں کی خرید و فروخت ترازو سے تول کر کرنے کا شرعی حکم کیا ہے آج کل فارمی مرغیاں دوکان دار زندہ تول کر خریدتے ہیں اور پھر بسا اوقات custumer کوبھی زندہ بیچ دیتے ہیں، اسی طرح بکرے یا بھینس پال کر کے زندہ ترازو سے تول کر پورا جانور بیچا جانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 156112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:263-236/H=3/1439

    زندہ جانور (مرغی، بکرا بھینس وغیرہ) کو پہلے تول کر اندازہ وزن کا کرلیں اس کے بعد بیع کے لیے ایجاب وقبول کریں اس میں کچھ حرج نہیں زندہ جانور کی بیع وشراء بلاکراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند