• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 15405

    عنوان:

    جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حنفی فقہ میں ربوکی ممانعت جنس کے ساتھ اس کی علت قدر ہے جس کی تعریف بطور کیل اوروزن کے کرتے ہیں۔ میرا سوال عددی اشیاء کے بارے میں ہے۔ کیا درج ذیل صورتوں میں ربو عائد ہوگا: (۱)اسی جگہ پر نوکیا 1200ماڈل کے ایک موبائل سیٹ کو نوکیا 1200ماڈل کے دو موبائل سیٹ سے تبدیل کرنا یا فروخت کرنا۔ (۲)نوکیا 1200ماڈل کے ایک موبائل سیٹ کو نوکیا 1200کے دو موبائل سیٹ کے بدلہ بعد میں تبدیل کرنا یا فروخت کرنا۔ (۳)کیا نوکیا کے ماڈل مختلف جنس تصور کئے جائیں گے یا نہیں؟ جیسا کہ نوکیا 1200ماڈل بمقابلہ نوکیا 1650، کا بطور غیر برابر مقدار کے نیز جگہ پر یا بعد میں تبادلہ کیا جاسکتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1440=1368/1430/ب

    جی ہاں ایک موبائل کو دو موبائل کے ساتھ تبدیل کرنا یا فروخت کرنا درست ہے، یہ نہ تو وزنی ہے نہ کیلی ہے بلکہ عددی چیزوں میں داخل ہے، بشرطیکہ خریدنے والا اور بیچنے والا دونوں راضی ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند