• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 153912

    عنوان: 20روپے کی دوائی ہول سیل مارکیٹ میں 80 روپے میں فروخت كرنا

    سوال: میڈیسن کمپنیز دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ۱- ملٹی نیشنل، ۲ -لوکل کمپنی ،جو ادویات کمپنی میں بنا ئے جاتے ہیں اس پر کمپنی کا خرچ بہت کم آتا ہے جو مہنگے داموں بیچی جاتی ہیں، مثلا جو دوائی ہم بازار سے 200 کی خریدتے ہیں وہ کمپنی کو 20روپے میں پڑتی ہے ۔ اب ملٹی نیشنل کمپنی ڈاکٹرز پر براہ راست خرچہ کرتی ہیں اور 20روپے کی دوائی ہول سیل مارکیٹ میں 80 روپے میں فروخت کرتے ہیں جبکہ ہول سیلر 100 روپے میں اور دوکان دار 200 میں بیچتے ہیں ۔ اب لوکل کمپنیز ڈاکٹرز پر خرچہ نہیں کرتے اور ۰۲ روپے کی دواء ۵۲ روپے کی ہول سیلر کو دیتی ہے ہول سیلر آگے ۰۳ یا ۵۳ کی دوکان دار کو دیتے ہیں اور دوکاندار گاہک کو ۰۰۲ کی دیں گے ۔ اب سوال یہ ہے کہ لوکل کمپنیز جو اتنا زیادہ منافع دوکاندروں کو دیتی ہیں، تو یہ ظلم نہیں ہے ؟ یعنی یہ کاروبار اس رو سے جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 153912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1292-1364/sn=1/1439

    لوکل کمپنیز کا کاروبار صورت مسئولہ میں ناجائز تو نہیں ہے؛ لیکن دوکاندار کو اتنا زیادہ منافع کا موقع دینا اچھی بات نہیں ہے، اس سے مریضوں پر بڑا بوجھ پڑتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند