• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 153385

    عنوان: کیا ریلوے میں تتکال ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور کیا اس سے ہونے والی کمائی جائز ہے ؟

    سوال: حضرت، میں ریلوے ، فلائٹ ، بس ٹکٹ بکنگ اور آن لائن انٹرنیٹ سے جڑے بہت سے کام کرتا ہوں،. میں ریلوے کا اوتھورائزڈ ایجنٹ ہوں۔ میرا یہ سوال ہے کہ کیا ریلوے میں تتکال ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور کیا اس سے ہونے والی کمائی جائز ہے ؟ کسی ساتھی نے مجھ سے کہا کہ ریلوے میں ایجنٹ ہونے کی حیثیت سے آپ صرف نارمل ٹکٹ ہی بک کر سکتے ہیں، ریلوے میں ایک ایجنٹ کو 10 سے 10:30 اور 11 سے 11:30 کے بیچ کوئی بھی ٹکٹ بک کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس وقت ایجنٹ کا جو آئی ڈی ہوتا ہے وو بلاک کیا ہوا ہوتا ہے ۔ ریلوے میں 10 سے 10:30 کے بیچ اے سی کا اور 11 سے 11:30 کے بیچ سلیپر کا ٹکٹ بک ہوتا ہے اور اس وقت صرف ریلوے سٹیشن سے یا پھر کوئی شخص اپنی ذاتی اکاؤنٹ ریلوے میں بناکر اس آء ڈی سے تتکال ٹکٹ بک کر سکتا ہے ۔ تتکال ٹکٹ بکنگ کے وقت ریلوے ایجنٹوں کو بکنگ کی اجازت نہیں ہوتی ہے کیوں اس وقت انکا اکاؤنٹ آٹومیٹک ریلوے کی طرف سے بلاک کیا ہوا ہوتا ہے ۔ وہ 10سے 11:30 بجے تک بلاک کیا ہوا ہوتا ہے ۔ اس وقت میں صرف ریلوے سٹیشنوں سے یا پھر ریلوے کی ویب سائٹ پر کوئی شخص اپنا ذاتی اکاؤنٹ بناکر اس آء ڈی سے تتکال ٹکٹ بک کر سکتا ہے ۔ لیکن یہاں ہمارے علاقے میں بھی اور دوسرے یا لگ بھگ پورے ہندوستان میں ریلوے کے اوتھورائیزڈ اجینٹ تتکال ٹکٹ بک کرنے کے لیے الگ الگ ناموں سے ذاتی اکاؤنٹ بناکر تتکال ٹکٹ بک کرتے ہیں کیونکہ اس وقت انکا ریلوے کا تجارتی لائسنس والا اکاؤنٹ بلاک رہتا ہے ۔ ریلوے تتکال ٹکٹ بک کرنے میں بہت منافع ہوتا ہے . منمانے چارج وو گراہکوں سے وصول کرتے ہیں۔ میں خود بھی ریلوے کا اوتھو رائزڈ ایجنٹ ہوں،زیادہ تر تو میں ریلوے تتکال ٹکٹ خود بک نہیں کرتا ہوں ، کسی دوسرے ریلوے ایجنٹ جو میرے پہچان کا ہے ، اس سے بک کرواتا ہوں، کبھی کبھی میں خود سے بھی تتکال ٹکٹ اپنے ذاتی ریلوے آء ڈی سے بک کر لیتا ہوں۔ اور ایک اہم بات یہ ہے کہ ریلوے میں جو تتکال ٹکٹ بک کیا جاتا ہے انٹرنیٹ سے وو 10 سے 10:30 اور پھر 11 سے 11:30 کے بیچ صرف ذاتی آء ڈی سے ہی ممکن ہوتا ہے اور اس ٹکٹ پر یہ صاف صاف لکھا ہوا ہوتا ہے " یہ ٹکٹ ذاتی آء ڈی سے بک کی گئی ہے اور اس ٹکٹ کو کوئی بھی ریلوے اوتھوائزڈ ایجنٹ اس ٹکٹ کو نہیں بیچ سکتا ہے ، ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ لوگوں کو تتکال ٹکٹ نہیں مل پاتی ہیں اسلئے انہیں ریلوے ایجنٹ کے پاس جانا پڑتا ہے اور اگر ریلوے ایجنٹ حضرات بھی تتکال ٹکٹ بک کرنا بند کر دیں تو پھر لوگوں کو ٹکٹ مل ھی نہیں پائے گا ، اس معاملہ میں کیا کریں۔ رہبری فرما دیں۔ کیا یہ کمائی جائز ہوگی یا تتکال ٹکٹ اس وقت جس وقت ریلوے اجینٹ آء ڈی بند رہتی ہے بک نہ کی جائے ،حضرت، میں نے ریلوے تتکال ٹکٹ کے بارے میں معلوم کیا تو ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ اگر ریلوے کے افسران یا ریلوے پولیس جانچ کرنے کے لیے کسی ریلوے اوتھو رائزڈ ایجنٹ کے پاس جاتے ہیں اور اگر وو ریلوے ایجنٹ ذاتی ریلوے آء ڈی سے تتکال ٹکٹ بک کرتا ہوا اور گراہک کو بیچتا ہوا پکڑا جاتا ہے تو اسے سزا کے طور پر جرمانہ بھرنا پڑ سکتا یا اسے جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے اور اس کی ریلوے ایجنٹ لائسنس بھی کینسل کی جا سکتی ہے ۔ اب اس سورت میں کیا ریلوے تتکال ٹکٹ ذاتی آء ڈی سے بک کرنا یا کروانا اور اس کی کمائی جائز ہے ،برا ئے مہربانی تھوڑی اس بات کی بھی وضاحت کر دیں۔

    جواب نمبر: 153385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1226-1455/N=1/1439

     بعض معتبر لوگوں سے معلوم ہوا کہ ریلوے کا اوتھو رائزڈ ایجنٹ اپنی اس آئی ڈی سے کوئی تتکال ٹکٹ نہیں بناسکتا جو محکمہ ریل میں رجسٹرڈ ہے اور جس سے وہ بہ حیثیت ایجنٹ عام ٹکٹ بناتا ہے اور اسی آئی ڈی کو تتکال کے وقت بلاک کردیا جاتا ہے ، اور اگر کوئی اوتھورائزڈ ایجنٹ کسی تکنیکی عمل سے بلاکنگ توڑکر اپنی رجسٹرڈ آئی ڈی سے کوئی تتکال ٹکٹ بنادے تو وہ ٹکٹ ناقابل قبول ہوتا ہے اور ایجنٹ کو سزا کے طور پر جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے یا اور جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔ اور اگر کوئی ایجنٹ کسی دوسری غیر رجسٹرڈ آئی ڈی تتکال تکٹ بناتا ہے تو خلاف قانون نہیں؛ کیوں کہ دوسرے شخص کی آئی ڈی سے بک کیا ہوا ٹکٹ بھی قابل قبول ہوتا ہے۔

    پس اگر درج بالا ہماری معلومات صحیح ہے تو اوتھورائزڈ ایجنٹ کا کسی غیر رجسٹرڈ آئی ڈی سے لوگوں کا تتکال ٹکٹ بنانا اور اس پر بہ طور محنتانہ مناسب معاوضہ لینا جائز ہے، اس میں کسی طرح کی کوئی قباحت نہیں ہے۔

    اور اگر ہماری معلومات صحیح نہیں ہے تو اس سلسلہ میں قانون کا انگریزی متن ارسال کریں، نیز اس کی بھی تحقیق کریں کہ اگر کوئی ریلوے کا اوتھورائزڈ ایجنٹ اپنا یا اپنی فیملی کا تتکال ٹکٹ نکالنا چاہے تو کیا وہ قانونی طور پر کسی دوسری غیر رجسٹرڈ آئی ڈی سے نکال سکتا ہے یا نہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند