• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 150976

    عنوان: بیعانہ وصول کرنے کے بعد بائع کا گھر کے درخت کے پھل کا استعمال

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیعانہ وصول کرنے کے بعد بائع کا گھر کے درخت کے پھل کا استعمال کرنا جائز ہے ؟ابھی نہ قبضہ دیا ہے نہ ہی قیمت وصول ہوئی ہے ؟

    جواب نمبر: 150976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:616-1417/sn=2/1439

    جائز نہیں ہے، ان پھلوں کا مالک مشتری ہے، بائع نہیں، بہ شرطے کہ عقد بیع مکمل ہوگیا ہو، صرف مابقیہ قیمت کی ادائیگی اور قبضہ باقی ہو، زوائد المبیع للمشتري کما في کتب الفقہ۔

    --------------------------

    اور اگر بیع کا صرف وعدہ ہوا ہو تو حکم دوسرا ہوگا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند