• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 14294

    عنوان:

    عرض یہ ہے کہ ایک تاجر چاہتا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کی تعداد اور پنے سامان کی بکری میں اضافہ کرے، اس کے لیے اس نے یہ ترتیب سوچی کہ جو شخص اس کی دکان سے ایک متعین رقم سے زیادہ خرچ کرے گا اس کو ایک Entry from ملے گا اور شرکت کرنے والوں میں سے کسی ایک کو انعام دیا جائے گا۔ اس میں مندرجہ ذیل چیزوں کی رعایت کی جائے گی:

    (۱) چیزوں کی قیمت اپنی اصلی قیمت پر رہے گی۔ اس میں اضافہ نہ ہوگا۔

    (۲) شرکت کرنے والوں میں سے کسی سے مبیع کی قیمت کے علاوہ کوئی زائد رقم نہیں لی جائے گی۔

    (۳) یہ Competition اس وقت جاری ہوگا جب یہاں ایک Carnivalچل رہا ہوگا۔ اس وقت کا انتخاب اس وجہ سے ہے کہ لوگ عموماً اس وقت زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ صاحب دکان کی نیت کا س موقع سے کوئی تعلق نہیں، صرف گاہکوں کی بڑھوتری کی خاطر یہ چلانا چاہتے ہیں۔

    ۱- مندرجہ بالا شرائط کے ساتھ کیا اس کو جار ی کرنے میں کوئی گنجائش ہے؟

    ۲- اگڑ شرط اول مفقود ہو، یعنی چیزوں کی قیمتوں کو زیادہ کردی جائیں تو کیا یہ کمپٹیشن جائز ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1036=841/ل

    (۱) مندرجہ بالا شرائط کے ساتھ اس اسکیم کو جاری کرنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔

    (۲) چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کمپٹیشن جائز ہے، البتہ چیزوں کی قیمتیں بازاری بھاوٴ سے زیادہ مقرر کرنا خلاف مروت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند