• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 1334

    عنوان:

    کیا ایسی جگہ کام کرنا درست ہے جہاں دیگر سامانوں کے ساتھ ٹی وی وغیرہ بھی بیچا جاتا ہو؟

    سوال:

    ہمارا بھائی ہے جو ایک سیلز ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا ہے اور بہت سارے الیکٹرانک سامان بیچتا ہے جیسے موبائل، واشنگ مشین، صفائی کی مشین وغیرہ۔ اس میں وہ ٹی وی اور ویڈیو بھی بیچتا ہے ، لہٰذا اس کی آمدنی کے سلسلے میں فتوی کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 1334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  365/ل = 365/ل)

     

    جائز سامان مثلاً موبائل، واشنگ مشین، صفائی کی مشین وغیرہ کی خرید و فروخت جائز ہے اور ان سے حاصل آمدنی بھی ناجائز و حلال ہے۔ اور ٹی وی ویڈیو کی خرید و فروخت ناجائز ہے اور ان سے حاصل آمدنی بھی ناجائز ہے۔ اور آمدنی کے حلال و حرام ہونے کے سلسلے میں ضابطہ یہ ہے کہ اگر آمدنی کا اکثر حصہ پاک ہے تو کل آمدنی کو پاک کہا جائے گا اور اگر آمدنی کا اکثر حصہ ناپاک ہے تو آمدنی ناپاک شمار ہوگی۔ آکل الربوا وکاسب الحرام أھدی إلیہ وأضافہ وغالب مالہ حرام لا یقبل ولا یأکل مالم یخبرہ أن ذلک المال أصلہ حلال ورثہ أو استقرضہ وإن کان غالب مالہ حلالاً لا بأس بقبول ھدیتہ والأکل منھا (عالمگیري: ج۵ ص۳۴۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند