• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 1225

    عنوان:

    کیا شوہر اپنی بیوی کو تجارت و کاروبار کے متعلق معلومات دے سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ شوہر اپنی بیوی کو تجارت و کاروبار کے متعلق معلومات دے سکتا ہے یا نہیں؟ میری بہن کہتی ہے کہ اس کے سسرال کے خاندان کے مرد اپنی بیویوں کو اپنے کاروبار کے متعلق کچھ نہیں بتاتے؛ کیوں کہ عورتیں ان اطلاعات کو دوسروں تک پہنچادیتی ہیں اوراس سے نظر لگنے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

    جواب نمبر: 1225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  534/ن = 523/ن)

     

    شرعاً اس سلسلہ میں کوئی قید و پابندی نہیں ہے، مگر یہ کہ لوگوں سے اپنی ترقی، کامیابی اور مال و جائداد کو مخفی رکھنا ہی بہتر ہے، اس کی تدبیریں جو بھی ہوں، اس لیے کہ اظہار سے اور لوگوں کو معلوم ہونے سے بہت سوں کو حسد ہوجاتا ہے اور قرآن شریف میں حاسد کے حسد سے پناہ مانگی گئی ہے۔ قال تعالیٰ: قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ وَمِن شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَد (القرآن) اور نظر بھی حق ہے اس کا اثر احادیث سے ثابت ہے، اس لیے اس سے بھی بچنا چاہیے لأن العین حق تصیب المال والآدمي والحیوان ویظھر أثرہ في ذلک عرف بالآثار (رد المحتار: ج۹ ص۵۲۴، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند