• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 11562

    عنوان:

    میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کیا قسطوں کا کاروبار جائز ہے یا نہیں؟ مثلاً  ایک بندہ ایک گاڑی ایک لاکھ پچاس ہزار روپیہ میں خریدتا ہے اور دو لاکھ پچہتر ہزار میں قسطوں پر دیتا ہے،اور خریدار پانچ ہزار ہر ماہ دیتا ہے ، تو کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 515=359/ھ

    نقد ایک لاکھ پچاس ہزار میں خریدنا یا اُدھار خریدنا درست ہے اور گاڑی پر خریدنے اور قبضہ کرلینے کے بعد دو لاکھ پچہتر ہزار میں بیچنا ادھار جائز ہے، پھر ہرماہ پانچ ہزار وصول کرنا بھی درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند