• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 10828

    عنوان:

    پرفیوم کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ اس میں الکوحل ملا ہوا رہتاہے۔

    سوال:

    پرفیوم کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ اس میں الکوحل ملا ہوا رہتاہے۔

    جواب نمبر: 10828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 208=208/م

     

    الکوحل اگر انگور، کشمش کا بنا ہوا ہے تو وہ ناجائز ہے اور جس پرفیوم میں ایسا الکوحل ملا ہوا ہو اس کا کاروبار بھی شرعاً درست نہیں، ہاں اگر مذکورہ اشیاء کے علاوہ مثلاً گیہوں، آلو وغیرہ سے الکوحل بنا ہوا ہو تو ایسے الکوحل کے استعمال اور کاروبار کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند