• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 178149

    عنوان: گھر کے سامان جیسے برتن ، کپڑے وغیرہ،پر زکاة کا کیا حکم ہے؟

    سوال: بینک کے فکس ڈپوزٹ، بزنس میں لگے بینک گارنٹی کا پیسہ، انشورنس پالیسی کا پیسہ ، گھر کے سامان جیسے برتن ، کپڑے وغیرہ،پر زکاة کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 178149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 810-717/M=09/1441

    بینک میں جمع فکس ڈپوزٹ والی رقم پر حسب شرائط وجوب، زکاة کا حکم ہے، گھر کے سازو سامان جیسے برتن، کپڑے وغیرہ پر زکاة واجب نہیں، انشورنس پالیسی کا پیسہ اور بزنس میں لگے بینک گارنٹی کا پیسہ، اِن دونوں کی نوعیت اور تفصیل واضح فرماکر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند