• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 177286

    عنوان: عورت کی کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں مگر میكے والوں كا دیا ہوا سونا وغیرہ ہے تو كیا اس پر قربانی واجب ہے؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت ہے اور وہ صاحب نصاب ہے اور اس کا شوہر بہت غریب ہی وہ اسے خرچ کرنے کے لیے پیسے وغیرہ نہیں دیتا ہے اور عورت کے کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے جو کچھ بھی سونا وغیرہ ہے وہ میکے والوں نے دیا ہے تو کیا اس صورت میں عورت پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟ مدلل جواب دیں عین نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 177286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 717-503/SN=07/1441

    میکے والوں نے جو کچھ سونا وغیرہ دیا ہے ظاہر ہے کہ وہ بہ طور تحفہ دیئے ہوں گے، اگر واقعہ بھی یہی ہے تو عورت ہی اس کی مالک ہے، بہرحال جب یہ عورت صاحب نصاب ہے تو شرعاً اس پر قربانی واجب ہے اور یہ عورت کی اپنی ذمے داری ہے شوہر پیسہ دے یا نہ دے قربانی اسے بہرحال کرنی ہے؛ ہاں قربانی کرنے میں اسے اختیار ہے خواہ بکرا وغیرہ ذبح کرے یا کسی بڑے جانور میں حصہ لے لے؛ بلکہ اگر ان علاقوں میں قربانی کرادے جہاں بہت کم قیمت میں قربانی ہو جاتی تب بھی ذمہ فارغ ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند