• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 175565

    عنوان: غیر شادی شدہ بہن کو زکوة دینا

    سوال: کیا غیر شادی شدہ بہن کو زکوة دی جا سکتی ہے اس نیت سے کہ وہ شادی کیلئے اپنی ضرورت کی چیزیں خرید لے؟

    جواب نمبر: 175565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 384-307/D=05/1441

    جی ہاں اگر وہ غریب اور مستحق زکاة ہے تو اسے بھائی بھی اپنی زکاة کی رقم دے سکتا ہے؛ البتہ جب ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر نقد رقم اور ضرورت سے زاید سامان یا سونا چاندی اس کے پاس جمع ہو جائے تو پھر اسے زکاة کی رقم دینا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند