• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 174446

    عنوان: دوتولہ سونے پر زكات ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء اکرام دو تولے سونے پر زکوة ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 174446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 290-238/H=03/1441

    چاندی، نقدی، مالِ تجارت غرض کوئی بھی دوسرا مالِ زکات نہ ہو بلکہ صرف دو تولہ سونا ہی ہو تو اس پر زکات واجب نہیں ہے اس لئے کہ نصاب سے کم ہے؛ البتہ اگر کوئی دیگر مالِ زکات بھی ہو تو اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند