• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 5533

    عنوان:

    قال عیسی بن مریم اللہم ربنا انزل علینا مائدة من السماء تکون لنا عیدا لاولنا و آخرناو آیة منک ورزقنا و انت خیر الرازقین: کیا امت سید المرسلین علیہ السلام بھی سیدنا عیسی علیہ السلام کی دعا میں شامل ہے؟ اور اولنا و آخرنا سے کیا مراد ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837=776/ د

    ہمارے لیے عید ہوجائے یعنی ہم میں جو اول موجودہ زمانہ میں ہیں اور جو بعد کے زمانہ میں آنے والے ہیں سب کے لیے ایک خوشی کی بات ہوجائے۔ حاضرین کی خوشی تو کھانے سے اور درخواست قبول ہونے سے اور بعد والوں کی خوشی اپنے سلف پر انعام ہونے سے۔ لنا سے مراد عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے والے اور أولنا سے مراد ان کے زمانہ کے موٴمنین آخرنا سے مراد بعد میں آنے والے جو ان پر ایمان رکھتے ہیں، امت محمدیہ علی صاحبہا الصلاة والسلام جب کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبویت و رسالت نیز ان کے معجزات پر ایمان رکھتی ہے اس لیے عموم میں یہ بھی داخل ہوکر ان شاء اللہ دعا میں شامل ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند