• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 176308

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں ایک پل پر سے چل کر...

    سوال: مجھے کچھ خوابوں کی تعبیر معلوم کرنے تھی (۱) مجھے خواب دیکھا کے میں ایک پل پر سے چل کر گزرتا ہے اور اس پل کوں کسی چیز کے اور بچھایا ہوا ہے اب میرے سمجھ نہ آتا ایسا لگتا ہے جیسے وہ کوئی نیچے کھائی یہ کوئی گہرائی گھاٹی ہو صاف کچھ نظر نہیں آتا جب میں اس پل سے گزرنے لگا تو مجھے ایسا لگا جیسے کوئی مجھے روکنا چھٹا ہے یہ کوئی چیز مجھے خیچ رہی ہو اور مجھے اسے گزرنے نہیں دیتی اور نیچے کچھ ڈراؤنی گہرائی کھائی ہے لیکن پھر بھی میں گھسیٹتا ہوا اس پل سے گزر جاتا ہو اور پار ہو جاتا ہوا راستے میں مجھے ایسا لگا جب میں اس پل سے گزر رہتا تو اُسکے چاروں طرف تارو کی طرح کانٹے لگے ہوا تھے جنکا وجہ سے کچھ مجھے کچھ زخم بھی آئے کو لہو و لعب بھی ہوا ہو لیکن پھر بھی میں اس پل سے گزر جاتا ہو اور پار نکل جاتا ھو۔ (۲( ایک مرتبہ مجھے خواب دیکھا کی میں ایک مسجد میں ہو اور کو مسجد بھی کافی بڑی ہے اور مجمع بھی وہ کافی ہے اور ہم سب نماز کے انتظار میں امام صاحب کا انتظار کر رہے ہیں اچانک کیا ہوتا ہے کی میرے والد صاحب آتے ہے اور میں کہتا ہو کی میرے والد صاحب نماز پڑھائینگے کیوکی اب میں دیکھتا ہوں کی میرے والد صاحب نے داڑھی بڑا لی ہے درسلا بات یہ ہے کی میرے والد صاحب بڑی داڑھی نہ رکھتے کو صرف ہلکا سے خط رکھتے ہے آپ اُنکے لیا دعا کرے کی و اپنی داڑھی کو سنت کے مطابق رکھے ہے تو آگے ہے ہوتا ہے میں اپنے والد صاحب کو دیکھتا ہو کی اُنکے چہرے پر بڑی داڑھی ہے اور یہ دیکھتا مجھے خوشی ہوتی ہے اور میں مسکرا کر سب سے یہ کہتا ہو ں کہ اب میرے والد نے بڑی داڑھی رکھ لی ہے یہ میرے پاپا نے اب داڑھی بدلی ہے اب پاپا امامت کریں گے یہ پاپا نماز پڑھائیں گ پھر کچھ ایسا لگتا ہے جسے میرے والد صاحب نماز کی امامت کرتے ہے اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہ آتا ہے ہے اور اس خواب میں میرے والد صاحب کا چہرے پر سفید اور بڑی داڑھی دکھائی دی اور چہرہ بھی بڑا خوبصورت اور نورانی نظر آیا )۔ ۳-( اور ایک خواب میں نے دیکھا کہ میں کسی مسجد میں ہوں ، اب مجھے سمجھ نہیں آتا کے کو ہمارے محلے کی مسجد تھی یہ کوئی اور لیکن اسمِ کافی مجمع تھا اور مجھے لگتا ہے جیسے مسجد بھی کافی بڑی ہو اور مجمع کوں دیکر مجھے ایسا لگا جیسے جمع ہو مجھے ایسا لگا لیکن پکہ معلوم نہ جمع تھا یہ نہیں پھر میں کیا دیکھتا ہوں کے ہمارے امام صاحب یہ کوئی اور تھے لیکن مجھے ایسا لگا جیسے وہ ہماری مسجد کے امام صاحب ہو و مسجد کے اندر کسی کرسی یہ ممبر پر بیٹھے ہوا ہے اور لوگ صفیں بناکر بیٹھے ہیں اور مجمع بہت سارا ہو مجھے ایسا لگا لیکن صاف کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا پھر مجھے لگا کہ میں اذان پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہو یہ پہلے سے ہی صف میں امام جہاں کسی کرسی یہ ممبر پر بیٹھے ہے اور اُن کے ہاتھ میں کچھ ہے مجھے لگا یہ تو اُن کے ہاتھ میں خطبہ ہے یہ پھر کوئی حدیث کی کتاب ہے جیسے وہ وہ بیٹھے لوگو ں کو سونا رہے ہیں مجھے ایسا ہی لگتا ہے لیکن صاف پتہ نہیں چلتا کہ اُن کے ہاتھ میں خطبہ ہے کوئی اور کتاب ہے جسے لیکر و بیٹھے تھے میں اُن کے سامنے کھڑا تھا اور اذان پڑھنے لگتا ہو لیکن میرے بہت کوشش کرنے پر بھی میرے سے اذان کے الفاظ نہیں نکل رہے تھے مجھے ایسا لگا جیسے مجھ سے اذان پڑھا ہے نہیں جا رہا ہو ہلکے سے الفاظ ہی نہیں نکل رہے ہو لیکن پھر بھی میں جیسے تیسے اذان پڑھ دیتا ہے پھر اذان پوری ہونے کے بعد امام صاحب کے ہاتھ میں جو کتب تھی اسمِ سے کچھ پڑھتے ہیں ، مجھے ایسا لگا پھر اچانک کیا ہوتا ہے مجمع میں سے ایک شخص جو نہایت خوبصورت درمیان قد کا ایک شخص جس کے چہرہ پر نور نورانی چہرے والا شخص کھڑا ہوتا ہے اور اسے پہلے جب میں اذان بڑھ رہا تھا تبھی وہی نورانی چہرے والا شخص کچھ کہتا ہے کہ مجھے لگا وہ یہ کہ رہا تھا کہ اذان کو صحیح پڑھ یہ میری اذان صحیح کرا رہا تھا یہ کچھ اور کہ رہا تھا مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کو و شخص کیا کہ رہا تھا پھر اذان ہونے کے بعد جب امام صاحب کچھ پڑھنے لگتے ہیں جسے میں پہلے بھی بتایا کے کوئی خطبہ یہ کچھ اور تو پھر وہی شخص امام صاحب اور مجھے کچھ کہتا ہے لیکن سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کہتا ہے پھر و ہ ہمیں کچھ نصحیت کرتا ہے ،لیکن سمجھ میں صاف صاف کچھ نہیں آتا نہ ہے اس کی نورانیت اور خوبصورتی کی وجہ سے اس شخص کا مجھے صاف چہرہ نظر آ رہا تھا ہوتا کیا ہے کہ مجھے لگتا ہے لیکن پکّا معلوم نہیں کہ وہیں بیٹھ کر ہمیں نصحیت کرنے لگتا ہے یہ اسے چاروں طرف سے کچھ لوگ گھیر لیتے ہیں اور لیجاتے ہیں صاف کچھ نہیں نظر آرہا، اتنا ضرور لگتا ہے کہ اس شخص کا قد نہ زیادہ لمبا تھا اور نہ زیادہ چھوٹا تھا مجھے ایسا لگا جیسے درمیانی قد ہو آپ علما کرام مفتیانِ دین سے میری گذارش ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ان خوابوں کی تعبیر بتا کر رہنمائی فرمائیں اور جلد سے جواب بھیج کر صحیح رہبری فرمائیں اور والدین کے لیے دین اور دنیا کی عافیت اورکمیابی کی دعا کی درخواست ہے ۔ اللہ پاک آپ کے علم اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور آپ جیسے علما کا سایہ اللہ قیامت تک ہمارے اوپر بنائے رکھے ۔

    جواب نمبر: 176308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 625-109T/H=05/1441

    (۱، ۲، ۳) تینوں خوابوں کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اندر نیک اعمال کی انجام دہی میں کوتاہی ہے گناہوں سے اپنے آپ کو بچانے میں بھی کمی پائی جاتی ہے ان امور کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اللہ پاک آپ کو اور جمیع متعلقین کو دنیا و آخرت کی سعادت سے مالا مال فرمائے مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند