• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 173929

    عنوان: برے لوگوں سے چھٹکارہ پانے کا وظیفہ

    سوال: امید ہے آپ کے ادارے میں کام کرنے والے تمام مسلمان بھائی خیر و آفیت سے ہوں گے۔ میں مکتب اہل سنت سے تعلق رکھنے والی ایک اللہ کی بندی ہوں تمام کام اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور وہ ہی اکیلا حاجت رواں اور مشکل کشا ہے لیکن اللہ نے اپنے زندہ ولیوں اور اہل علم کو اتنا علم بخشا ہے کہ وہ اپنے علم کے ذریعے ایک انسان کو احادیث اور آیات سے اس کے مسائل کا حل بتا سکتے ہیں جس کی برکت سے وہ مسائل اللہ کی طرف سے ان کی رضا سے حل ہوتے ہیں میرا رشتہ میری امی نے بچپن میں میرے ماموں کے بیٹے سے طئے کر دیا تھا وقت کے گذرنے کے ساتھ میرے بھائی اور ابو اس گھر کے حالات سے خفا ہو گئے تھے اور یہ رشتہ نہیں کرنا چاہتے تھے پر آہستہ آہستہ میری امی نے ابو کو اس بات کا قائل کر لیا کہ دنیا میں ظلم برپا ہے نیک رشتے ملنا مشکل ہے اور یہی رشتہ ہمارے لئے سب سے بہتر ہے، اب ابو کے ذہن میں وہ بات بیٹھ چکی ہے کیونکہ امی انہیں دن رات سمجھاتی رہتی ہیں لیکن دل میں ابھی تک ابو اس گھر سے اور میرے منگیتر سے بہت خفا ہیں کیونکہ اس گھر اور شخص کے عقائد اور مذہبی زندگی درست نہیں کیونکہ وہ اہل تشیع کی طرف زیادہ مائل ہیں دوسرا تو وہ لڑکا پڑھائی لکھائی کی طرف بچپن سے توجہ نہ دینے والا اور اس وقت کما کر کھانے کو عیب سمجھنے والا ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ اس گھر میں کوئی خواتین راضی نہیں کہ میں اس گھر شادی کرکہ جاوں اس حد تک کہ وہ اپنے مردوں پر علم/تعویذات کرتی ہیں کہ وہ میرے رشتہ سے انکار کریں ہمارے گھر سے صرف امی راضی ہیں اور ماموں کے گھر سے صرف ماموں اور امی کا ضد صرف اس وجہ سے ہے کہ ایک تو ان کی ماموں سے محبت ہے دوسرا وہ ضد میں آ گئی ہیں کہ ان خواتین کہ نا چاہتے ہوئے بھی وہ اپنی بیٹی کا رشتہ وہاں کروا کہ رہینگی ان سب کے بیچ زندگی میری مشکل میں پڑ گئی ہے اور شرعی طور پر میں اس نکاح سے بالکل راضی بھی نہیں پر اگر یہ رشتہ ہوا تو میری امی مجھ سے ہاں کروا کہ بیٹھینگی اس رشتے میں مجھے میری زندگی مشکلات اور تکالیف کی زد میں نظر آتی ہے اور میری بہن بھائیوں کا بھی یہی خیال ہے کہ وہ گھر میرے لئے قید خانہ ثابت ہوگا یہ رشتہ میرے مذہب، تعلیم، تربیت اور طبیعت کے بالکل الٹ ہے اور دوسرا تو دونوں طرف سے اکثریت نہیں چاہتی کہ یہ رشتہ ہو آپ کی بہن کی آپ سے گذارش ہے کہ اللہ کے واسطے ان کی رضا کی خاطر مجھے کوئی ایسا وظیفہ کوئی عمل بتائیں کہ یہ رشتہ میری زندگی سے دور چلا جائے اور ایسے اسباب پیدا ہوں جن سے امی ابو اور ماموں اس رشتے سے باز آئیں اور انکار کر بیٹھیں اور اللہ میرے لئے کسی نیک رشتے کے لئے اسباب پیدا کریں اور خاندانوں کی عزت بھی رہ جائے اور مجھے میرے والدین کے سامنے بھی نہ ہونا پڑے اللہ کی طرف سے ہی یہ رشتہ ٹوٹ جائے آپ کی بہن آپ کے جواب کی منتظر رہے گی میری اس گذارش کو راز میں رکھا جائے اور ویب سائیٹ پہ اپلوڈ نہ کیا جائے۔

    جواب نمبر: 173929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 192-155/H=02/1441

    سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش ان دونوں سورتوں کو ہر نماز کے بعد سات سات (7-7) مرتبہ اول و آخر سات سات (7-7) دفعہ درود شریف پڑھ کر دو رکعت صلاة الحاجة پڑھا کریں اور پھر اپنے مقصد میں کامیابی کی دعاء کیا کریں یہی عمل رات کو سونے سے پہلے کر لیا کریں اللہ پاک تمام مکارہ سے حفاظت فرمائے اور سعادت دارین سے نوازے خوشگوار زندگی عطاء کرے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند