• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 163729

    عنوان: كیا جس کے پاس ایک دن کی روزی روٹی کا انتظام ہو اس پر صدقہ فطر واجب ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک مفتی صاحب نے عیدگاہ کے اندر یہ بیان کیا ہے کہ جس کے پاس ایک دن کی روزی روٹی کا انتظام ہو اس پر صدقہ فطر واجب ہے مجھے یہ مسئلہ کسی کتاب میں نہیں ملا آپ بتائیں کہ صدقہ فطر کس واجب ہے اور اس نصاب کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 163729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1307-1132/D=11/1439

    جس شخص کے پاس عید الفطر کے دن اتنا سونا، چاندی، نقد روپئے، مال تجارت، روز مرہ کے استعمال کی ضرورت سے زائد سامان ہو اور ان سب کی قیمت ملاکر ۶۱۲گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے تو اس پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے ادا کرے۔

    جس کے پاس ایک دن کی روزی روٹی کا ااتنا انتظام ہو اس پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے، یہ مسئلہ صحیح نہیں ہے جس نے بتلایا غلط بتلایا۔ امام صاحب سے جاکر دوبارہ تحقیق کرلیں اور اپنی غلط فہمی دور کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند