• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 161617

    عنوان: شادی کے موقع پر مرد وعورت کا ہلدی لگانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں شادی کے موقع پر جو ہلدی چندن لڑکے اور لڑکی کو لگا یا جا تا ہے کیا یہ لگانا جائز ہے یا ناجائز؟ قرآن حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں ،عین کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 161617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1168-1030/L=9/1439

     شادی کے موقع پر مرد وعورت کا ہلدی لگانا ایک غیرشرعی رسم ہے،اس میں بیجا التزام مالا یلزم سے کا کام لیا جاتا بلکہ بعض جگہوں پر تو غیر محرم عورتیں دولہا کو مہندی لگاتی ہیں جس کا حرام ہونا ظاہر ہے؛اس لیے اس طرح کی رسموں سے احتراز ضروری ہے ،باقی اگر دولہا یا دلہن بدن کی صفائی کی غرض سے بغیر کسی التزامِ مالایلزم اور حرام وناجائز کا ارتکاب کیے بغیرہلدی یا کوئی ایسی چیز لگالیں جس سے بدن نرم و ملائم ہوجائے تو فی نفسہ اس کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند