• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 14204

    عنوان:

    کیا ہم بائبل میں مذکور ان انبیاء کا تذکرہ کرسکتے ہیں جن کا قرآن میں ذکر نہیں ہے؟

    سوال:

    کیا ہم بائبل میں مذکور ان انبیاء کا تذکرہ کرسکتے ہیں جن کا قرآن میں ذکر نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 14204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1227=992/د

     

    قرآن وحدیث جن انبیائے کرام کے ذکر سے ساکت ہے ان کا یقینی تعین کسی اور ذریعہ سے کرنا اور اس کے مطابق ان کے نبی ہونے کا قطعی یقین کرنا درست نہیں ہے بلکہ سکوت اختیار کرنا بہتر ہے، بائبل میں تحریف ہوئی ہے، اس لیے اس پر بھی اس درجہ کا یقین نہیں کیا جاسکتا۔ کسی شخصیت کی نبوت پر یقین دلیل قطعی سے ہوسکتا ہے اس کے بغیر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند