• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 68723

    عنوان: کیا نا بالغ بیوی سے مباشرت کرنا درست ہے؟

    سوال: نا بالغ لڑکی سے جسمانی تعلقات یعنی مباشرت جائز ہے یا ناجائز ہے ؟ جبکہ مولانہ اشرف علی تھانوی کی کتاب بہشتی زیور میں عورتوں کی مخصوص بیماریوں میں ایک ایسی بیماری کا ذکر بھی ہے جو کہ اشقاق ارحم کہلاتا ہے جو کہ نابالغ لڑکی کے نکاح کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ طبیب کہتے ہیں کہ بیوی نا بالغ ہو اور ابھی شرم گاہ خشک ہو تو زخم آجاتے ہیں۔اور اخباروں میں اسلام کو بدنام کرنے کے لیے ایسی خبریں چھاپی جاتی ہیں کہ عرب ملک میں کم عمر لڑکی شادی کی پہلی رات مباشرت کی وجہ سے مر گئی۔ بعض اوقات لوگ کمسن بیوی کے ساتھ قوت باہ بڑھانے والی انگریزی دواہ کھا کر بیوی کو زخمی کر دیتے ہیں ۔ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 922-747/D=11/1437 موضوع سے متعلق تحقیقات آپ نے کرلی ہیں۔ اخباروں کے بیہودہ الزام کا جواب غیرت مند پڑھنے والے کو اسی اخبار میں دینا چاہئے۔ جہاں تک فقہی مسئلہ کی بات ہے تو ایک ہے کسی چیز کا طبی لحاظ سے نقصان دہ ہونا دوسرے ہے فی نفسہ اس کا جائز ہونا۔ نابالغ لڑکی سے صحبت بعد نکاح فی نفسہ جائز ہے لیکن لڑکی کے اولیا کو نکاح سے پہلے اس مسئلہ کو سوچنا چاہئے اور رخصتی سمجھ سوچ کر کرنا چاہئے، اور نقصان دہ ہونے کی بات آپ نے خود پڑھ لی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند